حکومت سے معاہدےکے بعد سے ٹی ایل پی کے 2 ہزار سے زائدکارکن رہا

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) میں معاہدےکے بعد کل سے اب تک کالعدم

جماعت کے 2 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں کی جیلوں سے آج بھی کالعدم ٹی ایل پی کےکارکنوں کی رہائی کا سلسلہ

جاری رہا ، شیخوپورہ، پاکپتن اور ساہیوال کی جیلوں سےمزید 289 کارکن رہا کر دیےگئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین معاہدے کے تحت مزید ایک

ہزارافراد کی رہائی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

 

 

ذرائع کے مطابق ایک دن میں مرحلہ وار ایک ہزار 860 افراد رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، صرف ان

افراد کو رہا کیا جا رہا ہےجن کے خلاف مقدمات نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی

گئی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت

ہوئی،عدالت درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر مطمئن نہ ہوسکی۔

 درخواست گزار نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی جس پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

ادھر کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود ہیں، وزیر آباد اور گجرات کے درمیان

دریائے چناب کے پُل پر جی ٹی روڈ چھٹے روز بھی بند رہی، جب کہ  راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرینوں

کا روٹ اور جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک رواں دواں  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *