گجرانوالا: ڈرگ ٹاسک فورس پنجاب کی جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

گجرانوالا
ڈرگ ٹاسک فورس پنجاب کی جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

مشیر صحت پنجاب و چئیرمین ڈرگ ٹاسک فورس حنیف پتافی اور چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب کا گوجرانوالہ میں جعلی ادویات کی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔

ملزمان سیالکوٹ بائ پاس کے قریب تھانہ اروپ ٹاؤن کے علاقہ میں بغیر لائسنس دیگر کمپنییوں کی مختلف جعلی ادویات تیار کر رہے تھے ۔

ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم نے جعلی ادويات کا را میٹیریل، پیکنگ اور تیار اسٹاک قبضے میں لیے ہیں۔

یہ جعلی ادویات پیک کر کے ملک بھر میں فروخت کے لئے بھیجی جاتی تھیں۔ مذ کورہ فیکٹری کو سر بمہر کر دیا گیا ۔

جعلی ادویات کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں

جعلی ادویات کا کیس ڈی کیو سی بی بھجوا یا جائے گا

جعلی ادویات میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے دے دی گئی

ڈرگ ایکٹ 1976 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارھا ھے. چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ۔

عام عوام کے لیے معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اورغیر معیاری اور جعلی ادویات بنانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ مشیر صحت حنیف پتافی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *