جعلی پیر نے ذہنی معذور خاتون کو آگ لگا دی
ملتان: پنجاب کے ضلع وہاڑی کی یونین کونسل میں جعلی پیر نے جن اتارنے کا بہانہ بنا کر ذہنی
معذور خاتون کو آگ لگا دی۔
اے آر پی نیوز کے مطابق ضلع وہارٹی کی یونین کونسل ٹبہ سلطان پور تھانے کی حدود میں جعلی پیر نے
جنات نکالنے کے بہانے خاتون کو آگ میں دھکیل دیا۔
اے آر پی نیوز نے جب یہ خبر نشر کی تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور آئی جی پنجاب
سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹبہ سلطان پور تھانے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جعلی پیر معصوم شاہ کو گرفتار
کر کے مقدمہ درج کیا۔ عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
پولیس نے سیاسی دباؤ کی وجہ سے گرفتار جعلی پیر کو وی آئی پی پروٹرکول دیا اور اُسے حوالات میں بند
کرنے کے بجائے افسر کے کمرے میں بیٹھا کر رکھا۔
ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول کی اطلاع ملنے پر جب اے آر پی نیوز کی ٹیم تھانے پہنچی تو ایس ایچ او
اشرف آرائیں نے مین گیٹ بند کیا اور شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔