نان فائلر صنعتی و کمرشل صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد

غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس لگادیا گیا، جس کے مطابق

نان فائلر صنعتی و کمرشل صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

 

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے 17 فیصد اضافی

ٹیکس عائد ہوگا۔

 

اس ٹیکس کی ترتیب کچھ یوں ہوگی: ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد،

ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر 7 فیصد، 20 سے 30 ہزار روپے

کے بل پر 10 فیصد، 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد، 40

سے 50 ہزار روپے کے بل پر 15 فیصد اور 50 ہزار روپے سے زیادہ

کے بل پر 17 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *