.وزیر اعظم آج عوام کی ٹیلیفون کالز سنیں گے

اسلام آباد : آپ کا وزیراعظم ایک بارپھر آپ کے ساتھ، وزیراعظم آج تیسرے ٹیلی فونک رابطہ سیشن میں شریک ہونگے اور عوام کےسوالوں کےجواب بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر تین ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا

پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

 

واضح رہے کہ رواں سال فروری سے وزیراعظم عمران خان “آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں

عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم

اُن کے جواب دیں گے۔

 

 

عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کر کے وزیر اعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *