بھارتی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرفورس کا طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث مدھیہ پردیش میں

گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے پائئلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئرفورس کے تربیتی پرواز کے دوران میراج طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔

 

بھارتی حکام نے طیارہ گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی بھارتی ائیرفورس کا مگ21طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے

نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر ہلاک ہوگیا تھا۔

بھارتی ایئرفورس کا کہنا تھا کہ طیارہ رات کو معمول کی ٹریننگ پر تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حادثے کے بعد متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *