آن لائن خریداری میں دھوکہ : فرانسیسی جوڑا ہکا بکا رہ گیا

پیرس : فرانسیسی جوڑے کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں آن لائن ایک

بلی کا بچہ خریدنے پر چیتے کا بچہ بھیج دیا گیا، پولیس نے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے بلیوں کی مہنگی ترین قسم کی ایک

پالتو بلی آن لائن آرڈر کی، آرڈر موصول ہونے پر جوڑا دنگ رہ گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے ’سوانح کیٹ‘ نامی ایک مہنگی نسل

کی پالتو بلی کا آن لائن آرڈر دیا تھا، جس پر کمپنی نے بلی بھیجنے کے بجائے چیتے کا بچہ بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلی کی قیمت تقریباً 6000 یورو تھی۔

پارسل وصول کرنے کے ایک ہفتے بعد انکشاف ہوا کہ یہ بلی نہیں بلکہ چیتے کا بچہ ہے، اس

جوڑے نے وہ بلی کا بچہ کسی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔

 

فرانسیس جوڑے کا میڈیا سے گفتگو کے دوران بتانا تھا کہ ’آن لائن آرڈر کی گئی بلی

کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کے بعد اُنہیں شک ہوا کہ یہ بلی نہیں ہے، بلی

کو فوراً جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر معلوم

ہوا کہ یہ بلی نہیں بلکہ چیتے کا بچہ ہے۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد واقعے کا علم جب حکام کو ہوا تو پولیس کی جانب سے اس

جوڑے سمیت 9 افراد کو جانوروں کو قید کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

فرانس میں چیتے کو پالتو جانور کی حیثیت سے رکھنا غیر قانونی عمل ہے جس پر قید

جرمانے کی سزائیں دی جا سکتی ہیں، گھر میں پلنے والے اس خطرناک

نسل کے اس چیتے کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *