Weather Condition & Forecast all over Pakistan

Weather Condition

 

#موسم_کی_صورتحال۔

گزشتہ رات بھکر ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر پختون خواہ سمیت بالائی پنجاب میں مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس وقت بارش کا سلسلہ جنوبی اور مشرقی پنجاب پر موجود ہے اس وقت ملتان میاں چنوں گوجرہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بہاولپور کے مشرقی میں بھی گرج چمک جاری ہے بارش کا یہ سلسلہ آج دوپہر تک مشرقی پنجاب کی بارش کا باعث بنتا رہے گا اگلے چند گھنٹوں میں بہاولنگر پاکپتن وہاڑی قصور اوکاڑہ لاہور کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

آج شام سے 1 سردی کی لہر بھی ملک کو متاثر کرے گی جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *