گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری
وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد
اضافے کی منظوری دے دی، ذرائع
گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے
بہت بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی
منظوری دے دی- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے
ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی ملازمین کے
کرایوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے
نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد
اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں
تعینات ملازمین کے لیے ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کو اچھی خبر یہ
سنائی گئی تھی کہ انہیں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس
ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا
تھا کہ سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو نے کہا کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا
جنہیں پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون
سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔
محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے
ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا- محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم
نامہ جاری کیا گیا۔ دوسری جانب دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ
بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔