’کورلش عثمان‘ کا سیزن 3 کب ریلیز ہوگا؟

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے

سیکوئل ’کورلش عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے مداحوں کو سیریز کے سیزن 3 کی جلد

ریلیز ہونے کی خوشخبری سنادی گئی ہے۔

 

ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی

حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس سیریز کے سیزن 3 کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

’کورلش عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سیریز کا سیزن 3 جس کا سب کو بہت انتظار ہے جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیزن 3 کی پہلی قسط کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیریز کا اگلا سیزن جلد ہی ترکی کے ٹی وی چینل اے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔‘

 

 

واضح رہے کہ تاریخی تُرک سیریز جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی

حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کر کے جیو ٹی وی پر بھی نشر کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *