کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن 2021: 42 بورڈز میں پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 206 وارڈز

میں 15 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ جاری ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل

جاری رہے گی۔

ملک بھر میں 219 وارڈز کے لیے 16 سو 44 پولنگ اسٹیشنز اور 5 ہزار 80 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 42 بورڈز

کے 206 وارڈز میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں مرد

ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز

کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 190 ہے۔

 

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، باقی پولنگ

اسٹیشنز کے باہر پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر موجود ہوں گے۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،

میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیر حتمی،غیر سرکاری نتیجہ نشر کرنے کا پابند ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی مؤثر نگرانی کے لیے سیکریٹریٹ

میں شکایتی سیل قائم کیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا

ممبر بنے گا، نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، نائب صدر اور ممبرز اسی کے

ماتحت کام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *