کابل دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 95 ہوگئی

کابل: افغان دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 95 ہوگئی،

مارے جانے والوں میں 12 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگر دھماکوں میں اموات بڑھتی جارہی ہیں، ابھی

95 افراد کی ہلاکت اور 158 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی وافغان حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی فوج کے 12

اہلکار بھی ہلاک ہوئے، تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایک خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ دھماکوں میں 28طالبان گارڈز بھی ہلاک ہوئے۔

 

ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ہوئے دھماکوں کے ‏بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے ہیں، جرمن

وزیر دفاع ‏کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں داعش خود کش حملہ آور کابل جا رہے ہیں۔

 

موجودہ صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی ملاقات ‏ملتوی کر دی گئی۔

جبکہ فرانس اور برطانیہ نے بھی اس پر ردعمل جاری کیا ہے۔

 

کابل دھماکے : حملہ آوروں کو قیمت چکانا پڑے گی، جوبائیڈن

 

دوسری جانب پاکستان نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام ‏قسم کی دہشت

گردی کی مذمت کرتاہے حملےسےکئی قیمتی جانوں کےضیاع سمیت متعدد افراد ‏اور بچےزخمی ہوئے ہیں۔

 

کابل ایئرپورٹ دھماکے؛ طالبان کا ردعمل آگیا

 

ترجمان دفتر خارجہ نے دھماکوں میں ہونے والے زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا اور متاثرین سے ‏اظہار ہمدردی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *