عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت کم

ہوگئی

price of gold in Pakistan decreased

price of gold in Pakistan decreased

price of gold in Pakistan decreased.

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1755 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 550 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 36 ہزار 788 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1 ہزار 710 روپے اور 1 ہزار 466 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Source : SAMAA News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *