چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار (ویڈیو)
کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر آباد تھانے
کے علاقے فرنٹئیر کالونی 2 میں دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی گئی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے، جس میں
موٹر سائیکل لفٹر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، سی سی ٹی وی
فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی یہ واردات 20 اگست
کو سہ پہر کی گئی تھی، رحمانی محلے کی ایک گلی میں لفٹر اطمینان سے پیدل
چلتا ہوا آیا اور گھر کے دروازے پر کھڑی ہونڈا 125 چلا کر لے گیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی وارداتیں اس وقت تاریخ کی بلند ترین
سطح پر ہیں، رواں سال اب تک 32 ہزار سے زائد موٹر سائیکل چوری کی جا چکی ہیں۔
چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار
اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی جانب سے
موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی
بھی تیار کی جا رہی ہے۔