پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند

لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر مختلف شہروں میں طبی ادارے

4 سے12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ (پی ایس ایچ ڈی ) کی جانب سے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

( این سی او سی ) کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے15 شہروں میں

سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں، یونیورسٹی، ڈینٹل کالجز، نرسنگ اسکولوں اور دیگر میڈیکل ادارے 4

ستمبر سے 12 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

فیصلے کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی،

بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں محمکہ صحت پنجاب کے ماتحت طبی ادارے بند رہیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ان طبی اداروں میں اسٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے یہاں کوئی کھیل یا ثقافتی

تقریبات بھی نہیں ہوں گی۔

 

متعلقہ وائس پرنسپل اور پرنسپل اپنے اداروں میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء کی ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

 واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف اضلاع میں اسکول 6 سے11ستمبر

تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، متاثرہ اضلاع میں پشاور، صوابی، سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان

اور مانسہرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کورونا کیسز

زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *