اب ٹوئٹر سے بھی پیسے کمائے جاسکیں گے! حیرت انگیز فیچر متعارف

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اس فیچر کی مدد سے

ٹوئٹر صارفین اپنے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے سپر فالوورز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین،

اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے اور یہ طے کرسکیں گے کہ ان کی ٹوئٹس

صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے سبسکرائب کیا ہوگا۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر رپوٹ ٹوئٹ

کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ

 

فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

 

سپر فالوز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے

ہیں، تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد ریونیو کماسکتے ہیں۔

 

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جب صارفین 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک پہنچ جائیں گے تو وہ تھرڈ پارٹی

فیس کے بعد 80 فیصد تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

اس فیچر کے لیے اہل ہونے کے لیے، کم از کم 10،000 فالوورز اور عمر 18 سال ہونے کی ضرورت ہے اور لازمی ہے

کہ صارف نے پچھلے 30 دنوں میں 25 مرتبہ ٹوئٹ کیا ہو اور وہ ٹوئٹر کی سپر فالوز پالیسی پر پورا اترتا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *