پنجاب میں موبائل نیٹ ورک کی بندش اور ٹائم کا شیدول 10 محرم تک!!!

پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پنجاب کے مطابق موبائل سروس لاہور سمیت بڑے شہروں میں بند کی جائے گی، جو حساس علاقے ہیں وہاں

موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہوگا،

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے مزید شہروں کے نام کی فہرست طلب کرلی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی

، لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں بھی سروس بند کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

ذرائع کے مطابق ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان میں سروس بند رہے گی۔ اٹک، ڈی جی

خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں بھی موبائل فون سروس بند ہوگ، لاہور کے باقی علاقوں میں موبائل فون

سروس بحال رہے گی۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاق سے راولپنڈی ریجن میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل

نیٹ ورک کی بندش کا مطالبہ کردیا ہے۔ اور اس حوالے سے سفارش پر مبنی ایک مراسلہ بھیجا ہے۔ پنجاب

حکومت نے وفاق سے سفارش کی ہے کہ کل بروز اتوار کو پورے راولپنڈی ریجن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 9 سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ موبائل نیٹ ورک اور

انٹرنیٹ کس لیے بند کرنے

کا مطالبہ کیاگیاہے۔اس حوالے سے بھجوائے گئے مراسلے کا عکس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *