پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، بورڈ نے ٹکٹ کیلئے شرط رکھ دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  ون ڈے کرکٹ سیریزکےلیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

 تینوں ون ڈے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے  تک مختص کی گئی ہے جب کہ پانچوں

ٹی ٹوئنٹی میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے 3000 روپے تک مختص کی گئی ہے تاہم شائقین کو

اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کے ساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق شائقین میچز کےٹکٹس آن لائن،کوریئر آفس اور کال پر خرید سکیں گے،

میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

 

خیال رہےکہ  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبرکو ہوگا، سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل

میچز 17، 19 اور 21 ستمبرکو  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جائیں گے۔

 

پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر اور یکم اور تین اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *