نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔  اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی

ہوٹل میں کووِڈ ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد کھلاڑی اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔

 

کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر

کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہو گا۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل

میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  25، 26 اور 29 ستمبر،

یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *