پاکستان میں موسم سرما کی پہلی شدید برفباری، سیاح محصور
خیبرپختون خواہ اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے، جس کے
باعث سیکڑوں سیاح اور مسافر پھنس گئے تھے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز شہزاد عالم کے مطابق وادی سوات کے بالائی علاقوں، کمراٹ، کالام، مٹلتن سمیت
دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری اتوار کی شب سے شروع ہوئی، جس کا
وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے۔
برفباری کے بعد پہاڑوں سفید برف سے چھپ گئے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بالائی علاقوں
میں شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔
علاوہ ازیں دیر بالا اور لواری کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے بعد وہاں درجہ
حرارت منفی ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے بلند مقام بابو سر ٹاپ پر بھی اچانک برفباری شروع ہوئی،
جس کی وجہ سے وہاں پر سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ اے آر وائی نیوز نے جب سیاحوں کے حوالے
سے آواز اٹھائی تودیا مر کے ڈپٹی کمشنر نے مسافروں ، سیاحوں کو قریبی
گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد نے بتایا کہ تمام عملہ جائے وقوع پرموجود ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کچھ
مسافر انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے، خیبرپختون خواہ کی ضلعی انتظامیہ کو درپیش
مسائل سےآگاہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بابوسر شاہراہ پر سفری
پابندی عائدکر دی گئی ہے۔