ویکسین کیوں نہیں لگوائی؟ دلہا کو بارات لیجانے سے قبل ہی ویکسین لگا دی گئی

 پنجاب حکومت کی جانب سے گھر  گھر  ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور اسی مہم کے دوران بغیر ویکسی

نیشن کے دلہن کو لے جانے کے لیے تیار دلہا سمیت کئی باراتیوں کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ 

جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں مظہر عباس کی بارات لے جانے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران محکمہ صحت پنجاب

کی ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی اور  دلہا سمیت تقریب میں شریک دیگر مہمانوں سے ویکسی نیشن

سرٹیفکیٹ طلب کیے۔

محکمہ صحت کی ٹیم کو جب پتہ چلا کہ دلہے سمیت کئی باراتیوں نے ویکسین ہی نہیں لگوائی تو انہوں نے

دلہا کو بارات لے جانے سے قبل ہی ویکسین لگا دی، شادی میں شریک کئی باراتیو ں کو بھی ویکسین لگائی گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز  پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں

بتایا گیا تھا کہ کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد ٹارگٹ کا 100 فیصد حصول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *