وزیر اعظم عمران خان بہاولپور کے دورے پر روانہ

 وزیر اعظم عمران خان بہاولپور کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

 

وزیراعظم اپنے بہاولپور کے دورے میں کسانوں کو ریلیف زرعی پیکج دینے کا اعلان کریں گے اور جدید

طریقے کی شجرکاری مہم کاافتتاح بھی کریں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان بہاولپور میں کاشتکاروں سے بھی ملاقات کریں گے، بہاولپور ڈویژن کے ارکان

اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ آج بہاولپور کے لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجرکاری کا آغاز کیا جائے گا۔

فصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے، زراعت اور کسان اس

حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ بہاولپور کے لال سوہانرا جنگل میں ڈرون کی مدد سے شجر کاری کا آغاز کیا جائے

گا، نئی ٹیکنالوجی سے اربوں پودے قلیل مدت میں لگائے جا سکیں گے۔

 

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےسونمیانی بیچ پرشجرکاری مہم کاافتتاح کیا تھا ، اس موقع پر پودے

لگانےوالےکارکنوں اورمقامی افرادسےخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ مقامی لوگوں کی زندگی بہترکرنےکی

ضرورت ہے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہےکہ لوگوں کی زندگی بہترکرے۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسےممالک میں سیروسیاحت کاپوٹینشل ہے، اسلامی ممالک سےاب لوگ

پاکستان سیروسیاحت کیلئےآتےہیں، سیاحت کےفروغ سےمعیشت بھی ترقی کرےگی، لسبیلہ سےگوادرتک سیروسیاحت

کیلئےعلاقوں کوترقی دیں گے۔

 

انھوں نے مزید کہا تھا کہ عالمی سطح پرموسم تبدیل ہورہےہیں، گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے،خشک سالی بھی

چل رہی ہے، کئی ممالک میں گرمی کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے، کئی ممالک میں ایسےطوفان،سیلاب آئےہیں

جوتباہ کن تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *