#ملک بھرکی موسمی_صورتحال

#ملک بھرکی موسمی_صورتحال

 

السلام علیکم موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق آئندہ دو سے تین دن کے دوران ملک کے 70 سے 80 فیصد اضلاع میں موسم

گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے. تاہم شمالی و شمال مشرقی پنجاب، وسطی و شمالی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر

میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے طوفان متاثر کرسکتے ہیں جس کے باعث چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے.

 

#نئےسلسلےکی_آمد:

#بالائیووسطیعلاقوںکی_پیشنگوئی:

جمعے سے سموار کے دوران مغربی اور مونسون ہواؤں کے اشتراک کے باعث بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان

کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے چند مقامات پر موسلادھار جبکہ ایک دو

مقامات پر طوفانی بارش بھی ہوسکتی ہے. اس دوران وسطی اور پنجاب کی مغربی پٹی سمیت شمال مشرقی بلوچستان اور

سلیمان رینج میں بھی چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے

 

#جنوبیعلاقوںکی_پیشنگوئی:

 

ملک کے جنوبی علاقوں میں فلحال 20 اگست تک کسی خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے. جنوبی پنجاب، سندھ، اور

بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا. جنوبی پنجاب کے کسان حضرات اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھیں.

اگست کے آخری عشرے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں. جو کہ فلحال کنفرم نہیں اس لیے مزید کوئی

پیشنگوئی کرنا فلحال مناسب نہیں.

 

#مونسون_فیز:

 

مونسون 2021 کا حالیہ فیز ملک میں کافی حد تک کمزور ہوچکا ہے. جبکہ آخری اور ایکٹیو فیز ملک میں 15 اگست کے بعد شروع

ہونے کا امکان ہے. جو کہ وقفے وقفے کے ساتھ وسط ستمبر تک جاری رہے گا. توقع ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں کے علاوہ اخری فیز

میں ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی اچھی بارشوں کا امکان ہے ان شاءاللہ

پوسٹ کو لائیک اور زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی موجودہ و متوقع موسمی صورتحال سے باخبر رہ سکیں.

 

بیشک ہوگا وہی جو الله تعالیٰ کو منظور ہوگا. ہم مخص اپنے ناقص تجزیہ اور چند موسمی پیرامیٹرز کو پرکھ کر پیشنگوئی کرتے

ہیں. موسمی حالات کا بہترین علم صرف الله تعالیٰ کے پاس ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *