وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا اور کہا بیانات
ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،
ذرائع نے کہا وزیراعظم نےکالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا۔
عمران خان نے ہدایت کی حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سےگریزکیاجائے، اندرونی اور بیرونی دشمن غیر
ذمےدارانہ بیانات سےفائدہ اٹھاتےہیں، بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم سواتی اورفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے نوٹس سے
متعلق بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فوادچوہدری کے
ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزرااتحادکا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کامظاہرہ کرناچاہیے، اصلاحات
لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دے دی گئی ہے ، فواد چوہدری سوا 5بجے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔