نیوزی لینڈ ٹیم کی اچانک واپسی : ’ایسی حرکتیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں‘

کراچی: اے آرپی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے نیوزی لینڈ

کرکٹ ٹیم کی اچانک پاکستان سے واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے

پاس دنیا کی بہترین سیکیورٹی فورسز ہیں۔

 

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ’پاکستان کے پاس دنیا کی

بہترین سیکیورٹی فورسز ہیں، جنہوں نے پی ایس ایل کے دوران بہترین سیکیورٹی فراہم کی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ایس ایل میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان میں بہترین وقت گزارا، میچز کے

دوران اسٹیڈیم بھرے ہوئے تھے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا‘۔

 

انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ  نہیں

،بین الاقوامی کھلاڑیوں نے عظیم پاکستانی قوم کی میزبانی کی تعریف کی ،کرکٹ

پاکستان میں  آچکی ہے۔ اس طرح کی حرکتیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں‘۔

 

یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر میچ سے کچھ دیر قبل سیریز

ملتوی کر کے واپس جانے کا اعلان کیا تھا، ایک روز قبل کیویز چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے

یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران انہیں ہوٹل سے ایئرپورٹ اور جہاز تک

سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *