بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے

اور انہوں نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ناردرن کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے

سینچری بناکر عبور کیا۔

راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی میں جمعرات کو سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے بابراعظم نے 63 گیندوں

پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ بابراعظم کے کیرئیر کی چھٹی سینچری ہے جس کے ساتھ وہ

ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ سینچری بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔

 

بابراعظم نے 185 اننگز میں 6 سینچریاں اسکور کی ہیں جب کہ پاکستان کے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے

پانچ ،پانچ، خرم منظور نے چار ، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین، تین سینچریاں اسکور کی ہیں۔

 

بابر اعظم 6 یا اس سے زائد سینچریاں بنانے والے دنیا کے نویں بیٹسمین ہیں، اس فہرست میں

کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔

 

بابراعظم 105 رنز کی اننگز کے بعد ایک اور عالمی ریکارڈ کے قریب آگئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اگلی

اننگز میں تیز ترین 7 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔

 

بابر اعظم نے 185 اننگز میں 6984 رنز بنائے ہیں، انہیں کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 اننگز میں 16 رنز

درکار ہیں جس کے بعد وہ یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

 

بابراعظم کا فی اننگز ففٹی پلس ریٹ دنیا میں تمام بیٹسمینوں میں سب سے بہتر ہے، ان کے

کیرئیر میں 6 سنچریوں سمیت 64 ففٹی پلس اننگز ہیں، ان کا فی اننگز، ففٹی پلس

اوسط 2.89 ہے یعنی ہر تیسری اننگز میں بابر نے کم از کم ففٹی اسکور ضرور کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *