نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا
سرگودھا: نواحی گاؤں میں نشے کے لیے رقم نہ دینے پر نوجوان نے اپنی والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا
جب کہ قتل کے بعد قینچی سے ماں کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ سرگودھا کے نواحی قصبہ للیانی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سمیع اللہ
عرف شہزادہ نامی نشئی نوجوان نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اپنی 65 سال کی
ماں سگراں بی بی کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ماں کو قتل کرنے کے بعد قینچی سے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس کےمطابق تھانہ کوٹ مومن میں ملزم کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں
مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔