نادرا سافٹ ویئر پر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان : ایف آئی اے نے نادرا سافٹ ویئرپر کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والے ملزم کو گرفتار

کرلیا، ملزم شہریوں سے پیسے لیکر ویکسین کا جعلی اندراج کرتا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دالحکومت میں بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں ملوث افراد

کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے۔

ملتان میں ایف آئی اے نے ایمرسن کالج کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے نادرا سافٹ ویئر

پرکوروناویکسین کاجعلی اندراج کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

 

انچارج سائبرکرائم کا کہنا تھا کہ ملزم عمران کے واٹس ایپ اور موبائل سےجعلی اندراج کےشواہد برآمد ہوئے ،

ملزم شہریوں سے پیسے لیکر ویکسین کا جعلی اندراج کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *