جعلی نمبر پلیٹس والے ہوشیار! اب سیدھا مقدمہ درج ہوگا

لاہور : سی ٹی او لاہور نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والون کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے

ساڑھے پانچ ہزار گاڑیوں کا چالان کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس آفیسر منتظر مہدی کی جانب سے غیر قانونی طور پر

گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کے بجائے مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق تین روز میں نجی گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس لگانے پر 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ بوگس

نمبر پلیٹس لگانے پر 11 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر پانچ ہزار 514 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جب

کہ کالے شیشے لگانے پر 271 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ بھی جاری کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *