ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے بریک اپ کی وجہ بتادی
Tik-toker Jannat Mirza revealed the reason behind her break-up with Umar Butt
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنے منگیترعمر بٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کسی سے ریلیشن شپ میں نہیں اور سنگل ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اس کی وجہ نہ پوچھنے کی تنبیہ بھی کی تھی۔
تاہم اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی جنت مرزا نے اس حوالے سے ایک اور پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عمر بٹ سے علیحدگی کی وجہ خود ہی بتادی۔
انسٹاگرام پر اسٹوریز کی ایک سیریز میں انہوں نے اس مذاق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ نے انہیں بغیر بتائے کلین شیو کروالی جس پرانہوں نے بھی مذاق میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کا محض ایک طنزیہ بیان سامنے آئے وہ بھی صرف اس لیے کہ آپ کے بوائے فرینڈ نے آپ سے بغیر پوچھے کلین شیو کروالی ہو تو لوگ پوری بات جانے بغیر سیریس ہوجائیں۔
جنت مرزا کے اس بیان کے بعد اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ انکا عمر بٹ سے رشتہ ختم کرنے کا اعلان محض ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں تھا۔
Source : Samaa News