لانگ مارچ کا چوتھے دن کا سفر گوجرانوالہ پہنچ کر ختم، کل دوبارہ آغاز ہو گا

کراچی سے بھی قافلے آج حیدرآباد اور سکھر کے راستے اسلام آباد کیلئے روانہ
Imran Khan Long March

پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔

اس سے قبل شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ لوگوں کے جذبے کی وجہ سے ہم روز 10 سے 12 کلومیٹر آگے نہیں بڑھ سکتے، عوام انصاف کے انقلاب کو دیکھ رہے ہیں۔

10 ارب ہرجانے کے دعوے کا اعلان

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کا اعلان کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تم بڑا 2 نمبر آدمی کبھی الیکشن کمیشن میں نہیں بیٹھا، اس بدنیت آدمی نے مجھے نااہل قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے میری نااہلی ختم کردی ہے، مجھے معلوم ہے کون اس کی پشت پناہی کررہا ہے کیونکہ اس گیڈر میں تو دم ہی نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میں سکندر سلطان راجا پر 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کروں گا کہ اس نے چوروں کو خوش کرنے کے لیے فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ میں میرا نام لیا۔ اس نے میری دیانتداری پر سوال اٹھایا، جب بھی عدالت میں میری ایک بھی غیر قانونی چیز نکلی تو فیصلے کا انتظار کرنے کے بجائے خود ہی چھوڑ دوں گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں ان لوگوں کو پیغام دے رہا ہوں جنہوں نے چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط ہونے دیا کہ اللہ کا واسطہ ہے قوم کی آواز سن لیں، شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں، ڈگی میں چھپ کر ملاقات کے لئے جانے والے سے کیا بات کی جاسکتی ہے، شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟ وہ طاقتور کے جوتے پالش اور کمزور کو دباتا ہے۔ میں اسے پیغام دے رہا ہوں جنہوں نے تمہیں یہاں بیٹھنے کی اجازت دی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *