سردیوں میں چار ماہ کیلئے سستے بجلی پیکج کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سردیوں میں چار مہینوں کیلئے سستے بجلی

پیکج کی منظوری دے دی۔

 

 وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں

پیکج کی منظوری دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کےصارفین کو اضافی بجلی

استعمال کرنے پر فی یونٹ 7 سے 10روپےکا فائدہ ہو گا۔

 

 ذرائع کے مطابق رعایتی بجلی پیکج کے تحت صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے

کیلئے2  فارمولے استعمال ہوں گے، صارفین پر وہ فارمولا اپلائی ہو گا جس میں

صارف نے زیادہ بجلی استعمال کی ہوگی،  پہلے فارمولے کے تحت 300یونٹ

سے زیادہ استعمال ہونے والی بجلی کی قیمت 12روپے 96پیسے

فی یونٹ قیمت وصول ہوگی۔

 

اس وقت 300 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر فی یونٹ قیمت گھریلو، کمرشل اور جنرل

سروسز کے شعبوں کیلئے 19 روپے 55 پیسے سے 22 روپے 65 پیسے فی یونٹ تک ہے۔

 

 دوسرے فارمولے کے تحت صارف گزشتہ سال سے جتنی زیادہ بجلی استعمال کرےگا اس مہینے

کی اضافی بجلی پر ساڑھے 6 روپے سے 10روپے فی یونٹ تک ریلیف حاصل کرے گا۔

 

اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جب کہ  پیکج کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت

پورے ملک میں ہو گا اور  پیکج یکم نومبر سے 28 فروری 2022 تک نافذ رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *