زوم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دیے

ٹیلی کانفرنسنگ سافٹ ویئر زوم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں زوم کالز کے لیے ترجمے

اور ٹرانسکرپشن کا فیچر بھی شامل ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویڈیو چیٹ ایپ زوم نے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، سالانہ زوم ٹوپیا

کانفرنس کے موقع پر ان نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا جس کا مقصد لاکھوں صارفین کو ہائبرڈ ورک

ماڈل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان نئے فیچرز میں زوم کالز کے لیے ترجمے اور ٹرانسکرپشن بھی شامل ہے۔

اس مقصد کے لیے زوم میں مشین لرننگ اور نیچر لینگوئج پراسیسنگ کو استعمال کیا جائے گا تاکہ کال

میں بولی جانے والی زبان کا ٹرانسکرائب ریئل ٹائم میں ہوسکے، جس کے بعد کال میں شامل ہر فرد کے لیے

اس کا ترجمہ مادری زبان میں ہوسکے۔

 

زوم کے عہدیداران نے اس موقع پر بتایا کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں ستمبر میں دستیاب ہوگا اور تمام

صارفین کے لیے اسے 2021 کے آخر تک متعارف کروا دیا جائے گا۔

 

اس فیچر کے لیے زبانوں کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی مگر کمپنی 2022 کے آخر تک ٹرانسکرپشن

کے لیے 30 اور ترجمے کے لیے 12 زبانوں کے آپشن فراہم کرے گی۔

 

اسی طرح ایک نیا فیچر زوم وائٹ بورڈ بھی ہے جو ایک ڈیجیٹل کینوس ہے جس سے گھر اور دفتر

میں موجود دفتری ملازمین ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں۔ کمپنی کے مطابق صارفین

ڈیجیٹل وائٹ بورڈ پر ڈیسک ٹاپ یا ٹیبلٹ سے لکھ سکیں گے۔

 

زوم رومز اسمارٹ گیلری بھی ایک نیا فیچر ہے جس میں ملٹی پل کیمرا فیڈز کو دفتری میٹنگز کے لیے

استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے زوم ویجٹ کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ ان میں سے کچھ نئے فیچر جیسے اسمارٹ

گیلری زوم صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے مگر دیگر جیسے ٹرانسلیشن سروس کے لیے اضافی

فیس ادا کرنا ہوگی، مگر یہ فیس کتنی ہوگی ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *