روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

ماسکو: روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی

جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

 

یونیورسٹی ترجمان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے

اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے طالبعلموں

کلاس روزمز  کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *