آج سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد : آج بروز پیر بیس ستمبر سال 2021 سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے جس

میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں

کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ اس بار4کروڑ سے زائد پانچ سال

سے کم عمر بچوں کو حفاظتی پولیو ڈراپس پلانے کا ہدف ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔ مہم کی کامیابی

کے لئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں، کے پی میں مہم 17 ستمبر سےجاری ہے۔

 

ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین اپنے

بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دسمبر میں کامیاب قومی انسداد

پولیو مہم کے بعد سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے لئے حکومت نے ملک

سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، پانچ سال تک کے تمام بچوں

کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں-

 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس سے پہلے ہونے والی پولیو مہمات کی کارکردگی کی بنیا د پر اس بار تمام

صوبائی اور ضلعی ٹیموں کے ساتھ بہتر نتائج کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *