راجن پور: ڈاکٹر محمد ریاض چیف ایگزیکٹوآفیسر ھیلتھ کی ھدایت

راجن پور : ڈاکٹر محمد ریاض چیف ایگزیکٹوآفیسر ھیلتھ کی ھدایت  پر  ڈاکٹر محمد علی ہاشم ڈسٹرک فوکل پرسن ہیپا ٹائیٹس کنٹرول پروگرام راجن پور نے ورلڈ ھیپاٹایٹس ڈے کے موقع پر سیمینار کا اھتمام کیا جس میں شرکاء کو ھیپاٹائٹیس سے بچاو کی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انعام اللہ جمالی، انچارک ہیپاٹائٹس کلینک ڈاکٹر امیمہ گل پیرامیڈیکل سٹاف ،عوام اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ایک آگاھی واک بھی کی گئی جس میں عوام میں ھیپاٹائٹیس سے بچاو کے لئے آگاھی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈمن آفیسر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام راجن پور ندیم افضل سومرو کا کہنا تھا کہ ہمارے پروگرام کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انعام اللہ جمالی صاحب کی خاص توجہ حاصل ہے جسکی بدولت ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی مفت سکریننگ ٹیسٹ اور علاج ہو رہا ہے.

(کاشف دستی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *