راجن پور: نوشہرہ شرقی 10 سالہ معصوم بچے اسد کا سفاک قاتل گرفتار

…..راجن پور: نوشہرہ شرقی 10 سالہ معصوم بچے اسد کا سفاک قاتل گرفتار

راجن پور: اسد کو مورخہ 19 اگست کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

راجن پور: وقوعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر 584/21 درج کیا گیا تھا۔

راجن پور: ڈی پی او راجن پور کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

راجن پور: اسپیشل ٹیم میں ایس پی انویسٹیگیشن ، ڈی ایس پی صدر ، ایس ایچ اوز اور آئی ٹی ایکسپرٹس شامل تھے۔

راجن پور: پولیس ٹیم کی شب و روز کی کاوشوں سے سفاک قاتل گرفتار کر لیا گیا۔

راجن پور: ملزم آصف ولد قاسم قوم دل بچے کا خالہ زاد بھائی ہے۔ڈی پی او راجن پور

راجن پور: ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا تھا۔ڈی پی او راجن پور

راجن پور: ملزم کو اسپیشل پولیس ٹیم کی کاوشوں سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیا۔ ڈی پی او راجن پور

راجن پور: تمام ثبوت اکٹھے کر کے اور تفتیش کو مکمل کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے۔ڈی پی او راجن پور

راجن پور: معصوم بچے کے قاتل کو ٹریس کرنے والی پوری پولیس ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ ڈی پی او راجن پور

راجن پور: پولیس ٹیم کے تمام ممبرز کو تعریفی اسناد اور کیس انعامات دیئے جائیں گے ۔ ڈی پی او راجن پور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *