دلہن شادی کے روز دلہے کو چھوڑ کر کزن کے ساتھ فرار

امریکی ریاست میری لینڈ میں شادی کے رونق میلے والے گھر میں اس وقت سوگ کا سماں ہو گیا جب

تقریب کے روز دلہن گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

 

یہ دلچسپ واقعہ کچھ عرصہ قبل میری لینڈ میں اس وقت پیش آیا تھا جب 24 سالہ سیریا نے اپنے

دلہا سیم کو نشے میں دھت دیکھا جس کے بعد اس نے فوری طور پر اسے چھوڑنے کا فیصلہ

کیا اور اپنے کزن کے ہمراہ فرار ہوگئی جسے وہ ماضی میں پسند کرتی تھی۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریا اپنے دلہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر انتہائی افسردہ ہوگئی

تھی اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کے ساتھ شادی نہیں کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی

پر خاصے خوش تھے لیکن سیریا کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ سیم نشہ آور اشیاکا استعمال کرتا ہے۔

 

 

سیریا نے شادی کے دن سے متعلق بتایا کہ مجھے سیم کے پاس سے الکوحل کی بو آئی، پہلے مجھے لگا شاید یہ

وہم ہے لیکن بعدازاں میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی

انگوٹھی بھی گرا دی تھی، وہ نہ ٹھیک سے بول پا رہا تھا اور نہ ہی چل پا رہا تھا۔

دوسری جانب دلہن کے کزن نے جب یہ سارا ماجرا دیکھا تو اس نے فوراً اسے بھاگنے کا مشورہ دیا جسے

سیریا نے بھی قبول کیا اور یوں وہ دونوں فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *