دبئی جانے کے خواہشمند مسافروں کیلئے اچھی خبر، پاکستانی بھی خوش ہوگئے

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے تمام کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو دبئی آنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے تمام کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو دبئی آنے کی اجازت دے دی ہے،

تمام ویزا رکھنے والے مسافر 30 اگست سے دبئی جاسکیں گے۔

کسی بھی کیٹیگری کا ویزا رکھنے والے پاکستانی شہری بھی آج رات12 بجے سے دبئی جاسکتے ہیں۔ بھارت، بنگلادیش،

نمیبیا اور سری لنکا سمیت14ممالک کے شہریوں کو اجازت دی گئی۔ ریزیڈنٹ ویزا مسافروں کے لیے یو اے ای

حکومت کا خصوصی اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دبئی آنے والے مسافروں کو سفر سے 48گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔

 

دبئی سول ایشی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق دبئی کے لیے فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی

ہوگا، ایئرلائنز مسافروں کے منفی ٹیسٹ کی ذمہ دار ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دبئی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کی صورت میں ایئرلائن ذمہ دار ہوگی۔

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *