خبردار! سعودی عرب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، مگر کیوں؟

ریاض: بیرون ملک مقیم غیرملکی ویکسینیشن سے متعلق معلومات آن لائن درج کرنے میں غلطی کردیں

تو ایسی صورت میں انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Cکے مطابق توکلنا ایپ پر درخواست گزار کا اسٹیٹس محصن، محصن جرعہ اولی یا محصن

متعافی ( محفوظ، محفوظ پہلی خوراک یا صحت یابی کے بعد محفوظ) ہونا ضروری ہے جبکہ

سعودی عرب روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا فیڈ کیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کی متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی معلومات درست طور

پر فیڈ کی جائیں جن کی تصدیق بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت کی جائے گیں۔

 

غیرملکی درخواست گزار کی اہلیہ کا اندراج ’مرافقین‘ (ڈیپینڈنٹ) کے طور پر کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر خاتون

کا شوہر مرافق کے طور پر درج ہے تو اس کا اندراج ڈیپینڈنٹ کے طور پر ہوگا۔ اسی طرح درخواست

گزار کے ساتھ آنے والے 18 برس سے کم عمر بچوں کا اندراج مرافقین کے طور پر ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ مملکت آنے سے قبل توکلنا ایپ انسٹال کیا جائے اور آمد پر رجسٹریشن کریں۔

رجسٹریشن کے زمرے

توکلنا پر رجسٹریشن کے لیے مختلف زمرے ہیں جن میں ( وزٹ پر آنے والے ویکسین یافتہ)، ( وزٹ پرآنے والے غیر ویکیسن یافتہ)،

(میڈیکل وزٹ)، ( ویکسین یافتہ مقیم)، (غیر ویکسین یافتہ مقیم) اور سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین

شامل ہیں جو ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔

 

ذہن نشین رہے کہ مذکورہ زمروں میں شامل افراد کو ہی توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

کورونا ویکسینز

سعودی حکومت نے فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کو منظور کررکھا ہے

جبکہ سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین لگانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک بوسٹر ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *