کسانوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: سندھ حکومت نے کسانوں کے لیے 3 بڑے شہروں میں ریڈیو نشریات کا آغاز کردیا ہے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ ریڈیونشریات حیدرآباد، لاڑکانہ اور خیرپور میں شروع کی گئی ہیں۔

موسم، پانی اور فصلوں کی کاشت سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستحق طبقے کے لیے سبزیاں کاشت کرنے کا پروگرام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

 

منظوروسان کا کہنا تھا کہ خواتین کو تھرپارکر میں 1500 کچن گارڈن کٹس فراہم کی گئی ہیں، گھروں میں

سبزیوں کی کاشت کے لیے مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

اس ضمن میں مشیر زراعت نے مزید کہا کہ صحت بہتر بنانے کے لیے عام آدمی کے لیے کچن گارڈن فائدے مند ہے،

کسانوں اور غریب طبقے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *