حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ، اموات 10 ہوگئیں
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے ایک بچے سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
گذشتہ شام حیدرآباد میں جھلسنے والے 17 افراد کو ان کے لواحقین علاج کے لیے کراچی لے گئے تھے۔
حیدرآباد کے برنز وارڈ کے انچارج ڈاکٹر محمد علی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہو جانے والے اکثر افراد بہت زیادہ جھلس گئے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ‘حیدرآباد میں برنز وارڈ میں آئی سی یو بھی موجود نہیں ہے جہاں ان لوگوں کو رکھا جاتا۔ بعض لوگ 100 فیصد جھلس چکے تھے جنھیں امریکہ میں بھی نہیں بچایا جا سکتا تھا۔‘
حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی۔
حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا ایک او رزخمی چل بسا۔