جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔۔۔۔

جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔۔۔۔

جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی قدم، پنجاب کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں تاریخ ساز فیصلہ

پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس میں ترامیم کی منظوری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات واضح

ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا، سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی:عثمان بزدار

پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساؤتھ پنجاب کیلئے الگ اے ڈی پی بک کا اجراء، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص

جنوبی پنجاب کے لئے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری، پنجاب کابینہ اور جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں

اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے اور انہیں لاہور کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے

وزیر اعظم عمران خان جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے:وزیر اعلی عثمان بزدار کی پریس

کانفرنس

لاہور31 اگست:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا

وعدہ کیا اور یہ ہماری جماعت تحریک انصاف کے منشور کا بھی حصہ ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب

کے عوام سے کئے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی قدم اٹھایاہے اورآج پنجاب کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں تاریخ ساز فیصلہ کیا

گیااور اس ضمن میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے – وہ آج وزیر اعلی آفس میں

پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے- صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر اختر ملک، سردار حسنین بہادر

دریشک، پارلیمانی سیکرٹری عبدالحئی دستی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے- وزیر اعلی

عثمان بزدار نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا گیا ہے-ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ

3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگاجس کی علاقائی حدود میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، لیہ، لودھراں، ملتان،

مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے اضلاع شامل ہیں – جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی- جنوبی

پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیار کر دیا گیا-ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

کو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت گریڈ 17 کے افسران کے تبادلے کے اختیارات دیئے گئے ہیں -ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو کمشنرز، ڈپٹی

کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کے بجٹ منظور کرنے اور فنڈز فراہم کرنے کے اختیارات بھی دے دیئے گئے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ساؤ تھ پنجاب کو جنوبی پنجاب کے محکمانہ سیکرٹریز کی اے سی آر لکھنے کا اختیار بھی دے دیا گیا- جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو

ترقیوں، تبادلوں اور بھرتیوں کے وہ تمام اختیار مل گئے جو پنجاب کے سیکرٹریز کو حاصل ہیں -خود مختار باڈیز، بورڈ، اتھارٹیز، کمپنیز

کے سربراہان سیکرٹریز کو جوابدہ ہوں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساؤتھ پنجاب کیلئے الگ

اے ڈی پی بک کا اجراء کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے – جنوبی

پنجاب کے لئے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے – ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ

پنجاب حکومت نے سنگین جرائم کے کیسز کو ٹریس کیا ہے اور میں نے خود ایسے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات دیں اور

بعض پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹایا بھی ہے – انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن

اقدام کر رہے ہیں -ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ میں ہیلی کاپٹر کو سرکاری فرائض کی ادائیگی کے لئے استعمال \

کرتا ہوں اور پنجاب کی ہر تحصیل اور ضلع کے وزٹ کر رہا ہوں اور لوگوں کے مسائل موقع پر جا کر حل کرتا ہوں -ہمارا پورا فوکس

ڈویلپمنٹ پر ہے اور ترقیاتی بجٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں گے اور میں خود بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ

لوں گا – انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے رولز آف بزنس کی منظوری ایک تاریخی اقدام ہے جس پر میں پنجاب

کابینہ اور جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں – صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں قائم وزارتی کمیٹی

بھی مبارکباد کی مستحق ہے – اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے اور انہیں لاہور

کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے – انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد

رکھیں گے – ہم نے جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا

سکتا – ماضی میں زیادہ بجٹ بتا کر جنوبی پنجاب پر کم خرچ کیاجاتا تھا – صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بتایا کہ جنوبی

پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے رولز آف بزنس کی تیاری میں بہت محنت کی گئی اور یہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب

حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے جس پر میں جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ اس اقدام سے جنوبی پنجاب کی

محرومیاں دور ہوں گی اور جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *