پنجگور : صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے ضلع گچک
کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے گچک میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں
کیپٹن کاشف شہید جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے
ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔
Related