باپ نے بیٹے کا منفرد نام رکھ لیا
والدین کی جانب سے بچوں کا نام رکھنے کے لیے قریبی عزیز سے رائے لی جاتی ہے اور بہت سے
گھرانوں میں گھر کے بڑے ہی بچوں کے نام کا انتخاب کرتے ہیں۔
لیکن انڈونیشیا میں ایک والد نے اپنے بچے کا ایسا نام رکھ لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ہوگئیں اور صارفین بچے کا نام دیکھ کر حیران رہ گئے۔
انڈونیشیا کے رہائشی باپ نے اپنے بیٹے کا نام انگلش الفاظ، ’اے بی سی ڈی، ای، ایف جی ایچ، آئی،
جے، کے، ژو ژو‘ رکھا۔
اس لڑکے نام رکھنے کے پیچھے ایک غیرمعمولی کہانی اس وقت سامنے آئی جب وہ انڈونیشیا کے جنوبی
سماٹرا کے صوبے مورا اینن میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے گیا تھا۔
بارہ سالہ لڑکے نے اپنا نام ’اے بی سی ڈی، ای، ایف جی ایچ، آئی، جے، کے، ژو ژو‘ بتایا تو حکام سمجھے
کہ وہ مذاق کررہا ہے لیکن جب ان کے والد کے نام کی تصدیق کی تو حکام حیران رہ گئے۔
کچھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکے کا منفرد نام اس کے والد کی جانب سے کراس ورڈ پزل سے محبت کی
وجہ سے دیا گیا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ مصنف بننا چاہتا ہے۔
تاہم ژو ژو کے والدین کے نام ’زہرو‘ اور ’زلفہمی‘ ہیں۔
لڑکے کے والد نے اپنے دوسرے بچوں کا نام بھی انگریزی الفاظ پر رکھنے کا ارادہ کیا تھا لیکن بعدازاں
انہوں نے بیٹوں کا نام ’عمار‘ اور ’اتُر‘ رکھ لیا۔