سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی: ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ

قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 1794 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئیْ

یو اے ای، دس گرام سونے کی قیمت 2111 درہم

دوسری جانب یو اے ای میں سونے کی فی تولہ قیمت 2111 درہم ہوگئی، ایک گرام سونا 211 درہم اور ایک

ملی گرام سونا 21 فلس کا ہے۔

گزشتہ چار دن سے ایشیا میں سونے کے ریٹ سترہ سو اناسی ڈالر کی بلند ترین سطح پرمستحکم ہیں جبکہ

یورپ میں سترہ سو ستتر ڈالر تک کم ہو کر سترہ سو چوراسی ڈالر پر بند ہوا۔

انفیلیشن ، ٹریڈنگ کا کم حجم اور یوایس ٹریژری کے شرح سود میں اضافہ امریکا میں سونے کی تجارت

کو محدود کر رہے ہیں۔ ایشیا میں سو اور دو سو دن کا چارٹ سترہ سو تیرانوے ڈالر پر پہنچ گیا ہے،

آج سونے کے ریٹ سترہ سو پچہتر سے آٹھارہ سو ڈالر تک رہے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *