اے اسپورٹس: پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل کی نشریات کا آغاز

کراچی: پاکستان کے پہلے ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کی نشریات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اے اسپورٹس کی نشریات کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اے آر وائی نیٹ ورک کے

صدر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اے اسپورٹس کے بانی سلمان اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اے اسپورٹس چینل کی نشریات کے بعد شائقین کرکٹ  ورلڈ ٹی ٹوینٹی  کے تمام میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اے آر پی ڈیجیٹل کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ

اے اسپورٹس پہلا ایچ ڈی چینل ہے، جس پر تمام کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

 

سلمان اقبال نے کہا کہ ’میں ہمیشہ مقامی کھلیوں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو  فروغ دینے کا خواہش مند

تھا اور انہیں موقع فراہم کرنا چاہتا تھا، اے اسپورٹس تمام باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا‘۔

’ہم اس چینل کے ذریعے ملک میں کھیلے جانے والے تمام کھیلوں کو فروغ دیں گے اور انہیں دنیا کے سامنے لائیں گے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *