#بارشوں کے نئے سلسلے کی _پیشنگوئی

#بارشوںکےنئےسلسلےکی_پیشنگوئی

#السلام_وعلیکم

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا #نیا سلسلہ آج دیر رات یا کل صبح سے شمالی خیبرپختونخوا،

مری، اسلام آباد کے کچھ علاقوں پر اثر کرنا شروع کریگا

جبکہ کل جمعے کی شام یا رات سے سلسلے کا باقاعدہ #آغاز ہو جائے گا

تفصیلات کے مطابق #مغربی ہواؤں اور کمزور شدت کی #مون_سون ہواؤں کے زیراثر کل 27 اگست بروز

جمعہ کی شام یا رات سے 31 اگست بروز منگل کے دوران

 

#خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، دیر، چترال، دروش، مدھیان، کالام،

کاغان، ناران، بٹگرام، کوہستان، داسو، سوات، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، نوشہرہ، مردان،

چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ہنگو، پارہ چنار سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے

ساتھ معتدل سے موسلادھار بارشوں کا امکان ھے

اس دوران ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وانا، لکی مروت، قبائلی علاقہ جات سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں

میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ

بارش کا امکان ھے

ہفتے سے سوموار کے دوران #گلگتبلتستان اور #آزادکشمیر کی بیشتر وادیوں میں بھی تیز ہواؤں اور

گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ھے

 

ہفتے سے سوموار کے دوران #بالائی_پنجاب مری، اسلام آباد، اٹک، میانوالی، چکوال، جہلم، کلرسیداں،

منڈی بہاوالدین، کھاریاں، گجرات، گوجرانولہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ناروال کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً

گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں

کا امکان ھے

جبکہ مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، میانوالی کے علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں

اس دوران لاہور، فیصل آباد، نورپورتھل، لیہ، بھکر، کوہسلیمان سمیت وسطی اور مغربی پنجاب کے چند

علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی توقع ھے

ہفتے سے #شمالی_بلوچستان ژوب، موسی خیل، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سبی، لورالائی، مسلم باغ، کوئٹہ کے

مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں

کا امکان ھے

اس دوران خضدار ڈویژن کے بعض علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے

یاد رہے اس سپیل کا زیادہ تر #فوکس بالائی، وسطی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں پر ہوگا

ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں رواں ماہ موسم بدستور خشک اور گرم رہیگا

وقت کے ساتھ ساتھ موسم میں تبدیلی ہوتی رہتی ھے

یہ پوسٹ مختلف موسمی ماڈلز اور پیرامیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ھے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر

وقت موجود رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

#واللہ_علم دعاگو عمران حیدر خان برمانی سچ ٹیم میڈیا گروپ آف پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *