الجزائر میں جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی
الجزائر میں جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی
شمالی افریقی ملک الجزائر میں لگی جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق جنگلاتی آگ کے سبب مرنے والوں میں 28 فوجی
بھی شامل ہیں جو جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زیادہ تراموات الجزائر کے
ضلع تزی اوزو میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب الجزائر کے وزیر داخلہ نے بیک وقت 50 مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ کے پیچھے مجرمانہ
ہاتھ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
ملک میں جنگلاتی آگ سےمتاثرہ علاقوں سے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں جبکہ فائر فائٹرز اور فوج
آگ پر قابو پانےکیلئ
ے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ الجزائر میں پیر کی رات سے تقریباً 50 مقامات پر جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔