اسپتالوں میں اکثر مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی، ڈاکٹر نسیم

انڈس اسپتال میں وبائی امراض کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا کے بیشتر مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ ویکسین نہ لگانے کی وجہ سے ہی اس وقت اسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *